بھٹکل:31؍جولائی (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ہیبلے ،ہونِّےگدَّے علاقے میں محکمہ تحصیل کے افسران نے غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کی کوشش کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق کسی اور جگہ لے جانے کی غرض سےسمندر کنارے 100سے زائد ریت کے تھیلے جمع کرکے رکھے گئے تھے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا ، تحصیلدار وی پی کوٹرولی کے حکم پر جائے وقوع پر پہنچے ولیج اکاؤنٹنٹ منوج گاؤنکر ، معاون روہی داس نائک اور واسو شٹی نے سمندر کنارے تھیلوں کو پھاڑ کر ریت کو وہیں پھینک دیا۔پچھلے ایک ہفتہ میں محکمہ تحصیل کے افسران کی طرف سے ریت سپلائی پر روک لگانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جالی سمندر کنارے غیرقانونی طورپر ذخیرہ کردہ ریت کو افسران نے پھینک کر سطح برابر کردیا تھا۔